Surah Hud Ayat 100 (11:100)
Hud · Juz 12 · Makki
ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْقُرٰى نَقُصُّهٗ عَلَیْكَ مِنْهَا قَآىٕمٌ وَّ حَصِیْدٌ 100
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ بستیوں کی خبریں ہیں جو ہم تمہیں سناتے ہیں ان میں سے کوئی ابھی قائم ہے اور کوئی کاٹ دی گئی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ بستیوں کی خبریں ہیں کہ ہم تمہیں سناتے ہیں ان میں کوئی کھڑی ہے اور کوئی کٹ گئی۔
Tafseer (Urdu)
{ذلك:یہ۔} یعنی یہ گزری ہوئی امتوں کی خبریں ہیں جو اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہم تمہیں ا س لئے سناتے ہیں کہ تم اپنی امت کو ان کی خبریں دو تاکہ وہ ان سے عبرت حاصل کریں اور وہ اپنے کفر سے باز ا جائیں یا پھر ان پر بھی ویسا ہی عذاب نازل ہو جائے جیسا ان سابقہ قوموں پر نازل ہوا۔ جن قوموں کو ہم نے ہلاک کر دیا ان کی حالت کھیتیوں کی طرح ہے کہ ان میں سے کوئی تو ابھی قائم ہے یعنی اس کے مکانوں کی دیواریں موجود ہیں کھنڈر پائے جاتے ہیں اور ان کے نشان ابھی باقی ہیں جیسے کہ عادو ثمود کے شہرا ور کوئی روئے زمین سے کاٹ دی گئی ہے یعنی کٹی ہوئی کھیتی کی طرح بالکل بے نام و نشان ہوگئی اور اس کا کوئی اثر باقی نہ رہا جیسے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کے شہر۔ (خازن ہود تحت الایۃ: ۱۰۰ ۲ / ۳۷۰ روح البیان ہود تحت الایۃ: ۱۰۰ ۴ / ۱۸۴ ملتقطا)