Surah Hud Ayat 63 (11:63)
Hud · Juz 12 · Makki
قَالَ یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ اٰتٰىنِیْ مِنْهُ رَحْمَةً فَمَنْ یَّنْصُرُنِیْ مِنَ اللّٰهِ اِنْ عَصَیْتُهٗ- فَمَا تَزِیْدُوْنَنِیْ غَیْرَ تَخْسِیْرٍ 63
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariفرمایا: اے میری قوم! بھلا بتاؤ کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنے پاس سے رحمت عطا فرمائی ہو تو اگر میں اس کی نافرمانی کروں تو مجھے اس سے کون بچائے گا ؟ تم نقصان پہنچانے کے سوا میراکچھ اور نہیں بڑھاؤ گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولا اے میری قوم بھلا بتاؤ تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنے پاس سے رحمت بخشی تو مجھے اس سے کون بچائے گا اگر میں اس کی نافرمانی کروں تو تم مجھے سوا نقصان کے کچھ نہ بڑھاؤ گے۔
Tafseer (Urdu)
{قال یقوم:فرمایا: اے میری قوم!} حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی قوم کو جواب دیتے ہوئے فرمایا’’ اے میری قوم! مجھے بتاو کہ اگر میں اپنے رب عزوجل کی طرف سے روشن دلیل پر اور منصب نبوت پر فائز ہوں اس کے باوجود میں بالفرض تمہاری پیروی کروں اور اللہ عزوجل کی نافرمانی کروں تو اللہ عزوجل کے عذاب سے مجھے کوئی نہیں بچا سکتا اور اس طرح میں نقصان اٹھانے والا اور جو منصب اللہ تعالی نے مجھے عطا کیا میں ا سے ضائع کرنے والا ہو جاوں گا کیا تم نے کبھی دیکھا ہے کہ کسی نبی علیہ السلام نے کفر کیا ہو۔ (صاوی ہود تحت الایۃ: ۶۳ ۳ / ۹۲۱)تمہاری بات ماننا خسارے میں پڑنے کے سوا کچھ نہیں۔