Surah Hud Ayat 64 (11:64)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ یٰقَوْمِ هٰذِهٖ نَاقَةُ اللّٰهِ لَكُمْ اٰیَةً فَذَرُوْهَا تَاْكُلْ فِیْۤ اَرْضِ اللّٰهِ وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابٌ قَرِیْبٌ 64
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اے میری قوم! یہ تمہارے لئے نشانی کے طور پر اللہ کی اونٹنی ہے تو اسے چھوڑ دو تاکہ یہ اللہ کی زمین میں کھاتی رہے اور اسے برائی کے ساتھ ہاتھ نہ لگانا ورنہ قریب کا عذاب تمہیں پکڑ لے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اے میری قوم یہ اللہ کا ناقہ ہے تمہارے لیے نشانی تو اسے چھوڑ دو کہ اللہ کی زمین میں کھائے اور اسے بری طرح ہاتھ نہ لگانا کہ تم کو نزدیک عذاب پہنچے گا ۔
Tafseer (Urdu)
{و یقوم هذه ناقة الله لكم ایة:اور اے میری قوم!یہ تمہارے لئے نشانی کے طور پر اللہ کی اونٹنی ہے۔} قوم ثمود نے حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام سے معجزہ طلب کیا تھا۔ آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالی سے دعا کی تو پتھر سے بحکم الہی اونٹنی پیدا ہوئی یہ اونٹنی ان کے لئے حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت پر نشانی اور حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کا معجزہ تھی۔ اس آیت میں اس اونٹنی کے متعلق احکام ارشاد فرمائے گئے کہ اسے زمین میں چرنے دو اور کوئی تکلیف نہ پہنچاؤ ورنہ دنیا ہی میں گرفتار عذاب ہوجاوگے اور مہلت نہ پاؤ گے۔(خازن ہود تحت الایۃ: ۶۴ ۲ / ۳۶۰ ملخصا) نوٹ:حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کی اونٹنی کا بیان سورہ اعراف ایت نمبر73 میں گزرچکا ہے۔