Surah Hud Ayat 65 (11:65)
Hud · Juz 12 · Makki
فَعَقَرُوْهَا فَقَالَ تَمَتَّعُوْا فِیْ دَارِكُمْ ثَلٰثَةَ اَیَّامٍؕ-ذٰلِكَ وَعْدٌ غَیْرُ مَكْذُوْبٍ 65
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو انہوں نے اس کے پاؤں کی پچھلی جانب کے اوپر والی ٹانگوں کی رگیں کاٹ دیں تو صا لح نے فرمایا: تم اپنے گھرو ں میں تین دن مزید فائدہ اٹھالو۔ یہ ایک وعدہ ہے جو جھوٹا نہ ہوگا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو انہوں نے اس کی کوچیں کاٹیں تو صالح نے کہا اپنے گھرو ں میں تین دن اور برت لویہ وعدہ ہے کہ جھوٹا نہ ہوگا۔
Tafseer (Urdu)
{فعقروها:تو انہوں نے اس کے پاوں کے اوپر ٹانگوں کی رگیں کاٹ دیں۔} قوم ثمود نے اللہ تعالی کے حکم کی مخالفت کی اور بدھ کے دن انہوں نے اس اونٹنی کی ایڑیوں کے اوپر ٹانگوں کی رگیں کاٹ دیں۔ اس کے بعد حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام نے ان سے فرمایا: اپنے گھروں میں تین دن یعنی جمعہ تک جو کچھ دنیا کا عیش کرنا ہے کرلو ہفتے کے دن تم پر عذاب آجائے گا اورا س کی علامت یہ ہے کہ پہلے دن تمہارے چہرے زرد ہوجائیں گے دوسرے دن سرخ اور تیسرے دن یعنی جمعہ کو سیاہ ہو جائیں گے پھر ہفتے کے دن عذاب نازل ہوگا۔یہ ایک وعدہ ہے جو جھوٹا نہ ہوگا چنانچہ ایسے ہی ہوا۔(خازن ہود تحت الایۃ: ۶۵ ۲ / ۳۶۰ مدارک ہود تحت الایۃ: ۶۵ ص۵۰۴ ملتقطا)