Surah Hud Ayat 96 (11:96)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ 96
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے موسیٰ کو اپنی آیتوں اور روشن غلبے کے ساتھ بھیجا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے موسیٰ کو اپنی آیتوں اور صریح غلبے کے ساتھ۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد ارسلنا موسى:اور بیشک ہم نے موسی کو بھیجا۔} اس سورت میں ذکر کئے گئے واقعات میں سے یہ ساتواں اور اخری واقعہ ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ اس ایت میں مذکور ایات سے مراد تورات اور اس کے تمام مسائل و احکام ہیں اور’’سلطن مبین‘‘ سے مراد معجزات ہیں اور ایت کا معنی یہ ہے کہ ہم نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو مسائل و احکام کے ساتھ بھیجا اور روشن معجزات کے ذریعے ان کی تائید کی۔ دوسرا قول یہ ہے کہ ایات سے مراد معجزات ہیں اور ایت کا معنی یہ ہے کہ ہم نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو معجزات کے ساتھ بھیجا ان میں حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی نبوت کی صداقت کے لئے روشن دلیل ہے۔ (تفسیر کبیر ہود تحت الایۃ: ۹۶ ۶ / ۳۹۳) نوٹ: حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اور فرعون کے واقعات اس سے پہلے سورہ بقرہ سورہ اعراف اور سورہ یونس کی متعدد ایات میں گزر چکے ہیں۔ {الى فرعون و ملاىه:فرعون اور ا س کے درباریوں کی طرف۔} یعنی ہم نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف بھیجا تو درباریوں نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کے معجزات کا انکار کرنے میں فرعون کی پیروی کی حالانکہ فرعون کا کام بالکل درست نہ تھا وہ کھلی گمراہی میں مبتلا تھا کیونکہ فرعون بشر ہونے کے باوجود خدائی کا دعوی کرتا تھا اور علانیہ ایسے ظلم اور ایسی ستم گاریاں کرتا تھا کہ جس کا شیطانی کام ہونا ظاہر اور یقینی ہے وہ کہاں اور خدائی کہاں جبکہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ ہدایت اور سچائی تھی آپ کی سچائی کی دلیلیں یعنی واضح ایات اور روشن معجزات وہ لوگ دیکھ چکے تھے پھر بھی انہوں نے آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی پیروی کرنے سے منہ پھیرا اور فرعون جیسے گمراہ شخص کی پیروی کی۔ (تفسیر کبیر ہود تحت الایۃ: ۹۷ ۶ / ۳۹۴ مدارک ہود تحت الایۃ: ۹۷ ص۵۱۲)