Surah Hud Ayat 98 (11:98)
Hud · Juz 12 · Makki
یَقْدُمُ قَوْمَهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فَاَوْرَدَهُمُ النَّارَؕ-وَ بِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُوْدُ 98
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (فرعون) قیامت کے دن اپنی قوم کے آگے ہوگا پھر انہیں دوزخ میں لا اتارے گا اور وہ اترنے کا کیا ہی برا گھاٹ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاپنی قوم کے آگے ہوگا قیامت کے دن تو انہیں دوزخ میں لا اتارے گا اور وہ کیا ہی برا گھاٹ اترنے کا۔
Tafseer (Urdu)
{یقدم قومه:اپنی قوم کے آگے ہوگا۔} یعنی جس طرح فرعون دنیا میں اپنی قوم کے اگے تھا اور انہیں دریائے نیل میں لا ڈالا اسی طرح قیامت کے دن فرعون اپنی قوم کے آگے ہوگا پھر انہیں دوزخ میں لا اتارے گا اور وہ جہنم میں اپنی قوم کا امام ہو گا خلاصہ یہ ہے کہ جس طرح دنیا میں فرعون کفر اور گمراہی میں اپنی قوم کا پیشوا تھا ایسے ہی جہنم میں بھی ان کا پیشوا اور امام ہوگا۔ (خازن ہود تحت الایۃ: ۹۸ ۲ / ۳۶۹) {و اتبعوا:اور ان کے پیچھے لگادی گئی۔} اس ایت کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام اور فرشتوں کی لعنت دنیا و اخرت دونوں جگہ فرعونیوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے اورکبھی ان سے جدا نہ ہو گی۔ (تفسیر کبیر ہود تحت الایۃ: ۹۹ ۶ / ۳۹۴) دنیا میں قیامت تک ہر انے والی نسل انہیں برائی سے یاد کرے گی اور اخرت میں تمام اولین و اخرین ان پر لعنت کریں گے۔ اس سے معلوم ہوا کہ دنیا کی رسوائی اور نیک لوگوں کا ہمیشہ کسی پر لعنت کرنا خدا کا عذاب ہے جبکہ ذکر خیر اور اچھا چرچا اللہ عزوجل کی رحمت ہے۔