Surah Yusuf Ayat 7 (12:7)
Joseph · Juz 12 · Makki
لَقَدْ كَانَ فِیْ یُوْسُفَ وَ اِخْوَتِهٖۤ اٰیٰتٌ لِّلسَّآىٕلِیْنَ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک یوسف اور اس کے بھائیوں (کے واقعے) میں پوچھنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک یوسف اور اس کے بھائیوں میں پوچھنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{لقد:بیشک۔} یعنی بے شک حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کے بھائیوں کے واقعے میں پوچھنے والوں کے لئے عظیم الشان نشانیاں ہیں جو اللہ تعالی کی قدرت قاہرہ پر دلالت کرتی ہیں۔ (ابوسعود یوسف تحت الایۃ: ۷ ۳ / ۸۲) ایت’’ لقد كان فی یوسف و اخوته‘‘ سے متعلق دو باتیں : اس ایت کے تعلق سے دو باتیں قابل ذکر ہیں (1)… حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام کی پہلی بیوی لیا بنت لیان آپ کے ماموں کی بیٹی ہیں ان سے آپ کے 6 فرزند ہوئے (1) روبیل (2) شمعون (3) لاوی (4) یہوذا (یایہودا) (5) زبولون (6) یشجر جبکہ چار بیٹے (7) دان (8) نفتالی (9) جاد (10) آشر دوسری دو بیویوں زلفہ اور بلہہ سے ہوئے۔ لیا کے انتقال کے بعد حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کی بہن راحیل سے نکاح فرمایا ان سے دو فرزند ہوئے (11) حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام اور (12) بنیامین ۔ یہ حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام کے بارہ صاحب زادے ہیں انہیں کو اسباط کہتے ہیں۔ (2)…ایت میں سائلین یعنی پوچھنے والوں سے وہ یہودی مراد ہیں جنہوں نے رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کا حال اور حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد کے خطہ کنعان سے سرزمین مصر کی طرف منتقل ہونے کا سبب دریافت کیا تھا جب سرکار دوعالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کے حالات بیان فرمائے اور یہود یوں نے ان کو توریت کے مطابق پایا تو انہیں حیرت ہوئی کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے کتابیں پڑھنے اور علماء کی مجلسوں میں بیٹھنے اور کسی سے کچھ سیکھنے کے بغیر اس قدر صحیح واقعات کیسے بیان فرمائے۔ یہ ا س بات کی دلیل ہے کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ضرور نبی ہیں اور قرآن پاک ضرور اللہ تعالی کی وحی ہے اوراللہ تعالی نے آپ کو قدسی علم سے مشرف فرمایا علاوہ بریں اس واقعہ میں بہت سی عبرتیں نصیحتیں اور حکمتیں ہیں۔ (خازن یوسف تحت الایۃ: ۷ ۳ / ۵)