Surah Taha Ayat 10 (20:10)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
اِذْ رَاٰ نَارًا فَقَالَ لِاَهْلِهِ امْكُثُوْۤا اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّیْۤ اٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِقَبَسٍ اَوْ اَجِدُ عَلَى النَّارِ هُدًى 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجب اس نے ایک آگ دیکھی تو اپنی اہلیہ سے فرمایا: ٹھہرو، بیشک میں نے ایک آگ دیکھی ہے شاید میں تمہارے پاس اس میں سے کوئی چنگاری لے آؤں یا آگ کے پاس کوئی راستہ بتانے والا پاؤں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجب اس نے ایک آگ دیکھی تو اپنی بی بی سے کہا ٹھہرو مجھے ایک آگ نظر پڑی ہے شاید میں تمہارےلیے اس میں سے کوئی چنگاری لاؤں یا آگ پر راستہ پاؤں ۔
Tafseer (Urdu)
{اذ را نارا:جب اس نے ایک آگ دیکھی۔} جب حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے اگ دیکھی تواپنی زوجہ محترمہ سے فرمایا: اپ یہیں ٹھہرو میں نے ایک جگہ اگ دیکھی ہے اس لئے میں جا تا ہوں شاید میں تمہارے پاس اس اگ میں سے کوئی چنگاری لے اؤں یا مجھے اگ کے پاس کو ئی ایسا شخص مل جائے جس سے درست راستہ پوچھ کر ہم مصرکی طرف روانہ ہو سکیں ۔ زوجہ اہل بیت میں داخل ہے: اس ایت میں حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی زوجہ کو’’ اہل ‘‘فرمایا گیا اس سے معلوم ہوا کہ بیوی اہل بیت میں سے ہوتی ہے اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی ازواج مطہرات رضی اللہ تعالی عنہن اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے اہل بیت میں داخل ہیں ۔