Surah Taha Ayat 100 (20:100)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
مَنْ اَعْرَضَ عَنْهُ فَاِنَّهٗ یَحْمِلُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وِزْرًا 100
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجو اس سے منہ پھیرے گاتو بیشک وہ قیامت کے دن ایک بڑا بوجھ اٹھائے گا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجو اس سے منہ پھیرے تو بیشک وہ قیامت کے دن ایک بوجھ اٹھائے گا۔
Tafseer (Urdu)
{من اعرض عنه:جو اس سے منہ پھیرے گا۔} ارشاد فرمایا کہ جو اس قران سے منہ پھیرے اور اس پر ایمان نہ لائے اور اس کی ہدایتوں سے فائدہ نہ اٹھائے تووہ قیامت کے دن گناہوں کا ایک بڑا بوجھ اٹھائے گا۔(بغوی طہ تحت الایۃ: ۱۰۰ ۳ / ۱۹۴) {خلدین فیه:وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔} یعنی وہ ہمیشہ اس گناہ کے عذاب میں رہیں گے اور وہ قیامت کے دن ان کیلئے بہت برا بوجھ ہوگا۔(خازن طہ تحت الایۃ: ۱۰۱ ۳ / ۲۶۳) یہاں یہ بات یاد رہے ہمیشہ عذاب میں وہ شخص رہے گا جس کا خاتمہ کفر کی حالت میں ہوا ہو گا اور جس کا خاتمہ ایمان پر ہوا وہ اگرچہ کتنا ہی گنہگار ہواسے ہمیشہ عذاب نہ ہوگا۔