Surah Taha Ayat 99 (20:99)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
كَذٰلِكَ نَقُصُّ عَلَیْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ مَا قَدْ سَبَقَۚ-وَ قَدْ اٰتَیْنٰكَ مِنْ لَّدُنَّا ذِكْرًا 99
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (اے حبیب!)ہم تمہارے سامنے اسی طرح پہلے گزری ہوئی خبریں بیان کرتے ہیں اور بیشک ہم نے تمہیں اپنے پاس سے ایک ذکر عطا فرمایا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہم ایسا ہی تمہارے سامنے اگلی خبریں بیان فرماتے ہیں اور ہم نے تم کو اپنے پاس سے ایک ذکر عطا فرمایا۔
Tafseer (Urdu)
{ كذلك نقص علیك من انبآء:ہم تمہارے سامنے اسی طرح خبریں بیان کرتے ہیں ۔}اس سے پہلی ایات میں فرعون اور سامری کے ساتھ ہونے والا حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کا واقعہ بیان کیا گیا اور اب یہاں سے ارشاد فرمایا گیا کہ اے حبیب!صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلمجس طرح ہم نے اپ کے سامنے یہ واقعات بیان کئے اسی طرح ہم اپ کے سامنے سابقہ امتوں کی خبریں اور ان کے احوال بیان کرتے ہیں تاکہ اپ کی شان اپ کی نشانیوں ا ور معجزات میں اضافہ ہو اور لوگ ان میں زیادہ غوروفکر کر سکیں اور بے شک ہم نے اپ کو اپنے پاس سے قران کریم عطافرمایا کہ یہ ذکر عظیم ہے اور جو اس کی طرف متوجہ ہو اس کے لئے اس کتاب کریم میں نجات اور برکتیں ہیں اور اس مقدس کتاب میں سابقہ امتوں کے ایسے حالات کا ذکر و بیان ہے جو فکر کرنے اور عبرت حاصل کرنے کے لائق ہیں۔(تفسیرکبیر طہ تحت الایۃ: ۹۹ ۸ / ۹۷ مدارک طہ تحت الایۃ: ۹۹ ص۷۰۲ ملتقطا)