Surah Taha Ayat 102 (20:102)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ وَ نَحْشُرُ الْمُجْرِمِیْنَ یَوْمَىٕذٍ زُرْقًا 102
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجس دن صُور میں پھونکا جائے گا اور ہم اس دن مجرموں کو اس حال میں اٹھائیں گے کہ ان کی آنکھیں نیلی ہوں گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجس دن صُور پھونکا جائے گا اور ہم اس دن مجرموں کو اٹھائیں گے نیلی آنکھیں ۔
Tafseer (Urdu)
{یوم ینفخ فی الصور:جس دن صور میں پھونکا جائے گا ۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ اپنی قوم کو وہ دن یاد دلائیں جس دن لوگوں کومحشر میں حاضر کرنے کے لئے دوسری بار صور میں پھونکا جائے گا اور ہم اس دن کافروں کو اس حال میں اٹھائیں گے کہ ان کی انکھیں نیلی اور منہ کالے ہوں گے۔(روح البیان طہ تحت الایۃ: ۱۰۲ ۵ / ۴۲۵ خازن طہ تحت الایۃ: ۱۰۲ ۳ / ۲۶۳ ملتقطا) {یتخافتون بینهم:وہ اپس میں اہستہ اہستہ باتیں کریں گے۔} آخرت کی ہولناکیاں اور وہاں کی خوفناک منازل دیکھ کر کفار کو دنیوی زندگی کی مدت بہت قلیل معلوم ہو گی اور وہ اپس میں اہستہ اہستہ باتیں کرتے ہوئے کہیں گے کہ ہم تو دنیا میں زیادہ عرصہ نہیں رہے بلکہ دس راتیں رہے ہیں ۔(تفسیرکبیر طہ تحت الایۃ: ۱۰۳ ۸ / ۹۸)