Surah Taha Ayat 122 (20:122)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
ثُمَّ اجْتَبٰهُ رَبُّهٗ فَتَابَ عَلَیْهِ وَ هَدٰى 122
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر اس کے رب نے اسے چن لیا تو اس پر اپنی رحمت سے رجوع فرمایا اور خصوصی قرب کا راستہ دکھایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر اسے اس کے رب نے چن لیا تو اس پر اپنی رحمت سے رجوع فرمائی اور اپنے قربِ خاص کی راہ دکھائی۔
Tafseer (Urdu)
{ثم اجتبه ربه:پھر اس کے رب نے اسے چن لیا۔} زمین پر تشریف اوری کے بعد حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام اللہ تعالی کی توفیق سے توبہ و استغفار میں مشغول ہوئے اور جب انہوں نے اللہ تعالی کی بارگاہ میں سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے وسیلہ سے دعا کی تو اللہ تعالی نے ان کی توبہ قبول فرما کران پر اپنی رحمت سے رجوع فرمایا اور انہیں اپنے خاص قرب کاراستہ دکھایا۔