Surah Taha Ayat 13 (20:13)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
وَ اَنَا اخْتَرْتُكَ فَاسْتَمِـعْ لِمَا یُوْحٰى 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور میں نے تجھے پسند کیا تواب اسے غور سے سن جو وحی کی جاتی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور میں نے تجھے پسند کیا اب کان لگا کر سن جو تجھے وحی ہوتی ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و انا اخترتك:اور میں نے تجھے پسند کیا ۔} اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے ارشاد فرمایا کہ میں نے تیری قوم میں سے تجھے نبوت و رسالت کے لئے پسند کر لیا اور تجھے اپنے ساتھ کلام کرنے کے شرف سے مشرف فرمایا تواب اسے غور سے سن جو تیری طرف وحی کی جاتی ہے۔( جلالین طہ تحت الایۃ: ۱۳ ص۲۶۱ خازن طہ تحت الایۃ: ۱۳ ۳ / ۲۵۰ ملتقطا) حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی اس فضیلت کا ذکر ایک اور مقام پر صراحت کے ساتھ بھی موجود ہے چنانچہ ارشاد فرمایا: ’’یموسى انی اصطفیتك على الناس برسلتی و بكلامی ﳲ فخذ ما اتیتك و كن من الشكرین ‘‘(اعراف:۱۴۴) ترجمہ کنزالعرفان: اے موسی! میں نے اپنی رسالتوں اور اپنےکلام کے ساتھ تجھے لوگوں پر منتخب کرلیاتو جو میں نے تمہیں عطا فرمایاہے اسے لے لو اور شکر گزاروں میں سے ہوجاو۔ نیز حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے جو ندا سنی اس کی کیفیت کے بارے میں ایک قول یہ بھی ہے کہ اپ علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ ندا اپنے بدن کے ہر جزو سے سنی اور سننے کی قوت ایسی عام ہوئی کہ پورا جسم اقدس کان بن گیا۔( خازن طہ تحت الایۃ: ۱۱ ۳ / ۲۵۰)