Surah Taha Ayat 14 (20:14)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
اِنَّنِیْۤ اَنَا اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدْنِیْۙ-وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِذِكْرِیْ 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک میں ہی اللہ ہوں ،میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری عبادت کر اور میری یاد کے لیے نماز قائم رکھ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک میں ہی ہوں اللہ کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری بندگی کر اور میری یاد کے لیے نماز قائم رکھ۔
Tafseer (Urdu)
{اننی انا الله:بیشک میں ہی اللہ ہوں ۔}ارشاد فرمایا کہ اے موسی! علیہ الصلوۃ والسلام بیشک میں ہی اللہ ہوں اور میرے سوا کوئی معبود نہیں تو تم میری عبادت کرو اور میری یاد کے لیے نماز قائم رکھو تاکہ تم اس میں مجھے یاد کرو اور میری یاد میں اخلاص ہوا ور میری رضا کے علاوہ کوئی دوسری غرض مقصود نہ ہو اسی طرح اس میں ریا کا دخل نہ ہو۔ایت کے اخری حصے ’’و اقم الصلوة لذكری‘‘ کا ایک معنی یہ بھی بیان کیاگیا ہے کہ تم میری نماز قائم رکھو تاکہ میں تجھے اپنی رحمت سے یاد فرماؤں ۔( خازن طہ تحت الایۃ: ۱۴ ۳ / ۲۵۰ مدارک طہ تحت الایۃ: ۱۴ ص۶۸۸ ملتقطا) ایت’’و اقم الصلوة لذكری‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے 3 باتیں معلوم ہوئیں (1)… ایمان کے بعد سب سے اہم فریضہ نماز ہے۔ (2)… نماز کی ادائیگی اخلاص کے ساتھ اللہ تعالی کی رضا حاصل کرنے کے لئے اور اللہ عزوجل کی یاد کیلئے ہونی چاہیے نہ کہ لوگوں کو دکھانے کیلئے۔ (3)… نمازادا کرنے والے بندے کو اللہ عزوجل اپنی رحمت کے ساتھ یاد فرماتا ہے ۔