Surah Taha Ayat 16 (20:16)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
فَلَا یَصُدَّنَّكَ عَنْهَا مَنْ لَّا یُؤْمِنُ بِهَا وَ اتَّبَعَ هَوٰىهُ فَتَرْدٰى 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو قیامت پر ایمان نہ لانے والا اور اپنی خواہش کی پیروی کرنے والا ہرگز تجھے اس کے ماننے سے باز نہ رکھے ورنہ تو ہلاک ہوجائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ہرگز تجھے اس کے ماننے سے وہ باز نہ رکھے جو اس پر ایمان نہیں لاتا اور اپنی خواہش کے پیچھے چلا پھر تو ہلاک ہوجائے۔
Tafseer (Urdu)
{فلا یصدنك عنها من لا یؤمن بها:تو قیامت پر ایمان نہ لانے والا ہرگز تجھے اس کے ماننے سے باز نہ رکھے ۔} یہاں ایت میں خطاب بظاہر حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے ہے اور اس سے مراد آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی امت ہے۔ چنانچہ گویا کہ ارشاد فرمایا :اے میرے کلیم موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے امتی! قیامت پر ایمان نہ لانے والا اور اللہ تعالی کے حکم کے مقابلے میں اپنی خواہش کی پیروی کرنے والا ہرگز تجھے قیامت کو ماننے سے باز نہ رکھے ورنہ تو ہلاک ہوجائے گا۔( مدارک طہ تحت الایۃ: ۱۶ ص۶۸۸)