Surah Taha Ayat 17 (20:17)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
وَ مَا تِلْكَ بِیَمِیْنِكَ یٰمُوْسٰى 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اے موسیٰ! یہ تمہارے دائیں ہاتھ میں کیا ہے؟۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ تیرے داہنے ہاتھ میں کیا ہے اے موسیٰ ۔
Tafseer (Urdu)
{ و ما تلك بیمینك یموسى:اور اے موسی! یہ تمہارے دائیں ہاتھ میں کیا ہے}اس سوال کی حکمت یہ ہے کہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اپنے عصا کو دیکھ لیں اور یہ بات قلب میں خوب راسخ ہوجائے کہ یہ عصا ہے تاکہ جس وقت وہ سانپ کی شکل میں ہو تو آپ کے خاطر مبارک پر کوئی پریشانی نہ ہو یا یہ حکمت ہے کہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو مانوس کیا جائے تاکہ اللہ عزوجل سے کلام کی ہیبت کا اثر کم ہو۔( مدارک طہ تحت الایۃ: ۱۷ ص۶۸۸) سوال پوچھنے کی وجہ لاعلمی ہونا ضرور ی نہیں : اس ایت سے معلوم ہوا کہ سوال ہمیشہ پوچھنے والے کی لا علمی کی بنا پر نہیں ہوتا بلکہ اس میں کچھ اور بھی حکمتیں ہوتی ہیں ۔ لہذا کسی موقعہ پر حضور پرنور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا کسی سے کچھ پوچھنا حضور انور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے بے خبر ہونے کی دلیل نہیں ۔