Surah Taha Ayat 62 (20:62)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
فَتَنَازَعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْ وَ اَسَرُّوا النَّجْوٰى 62
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو وہ اپنے معاملہ میں باہم مختلف ہوگئے اور انہوں نے چھپ کر مشورہ کیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اپنے معاملہ میں باہم مختلف ہوگئے اور چھپ کر مشورت کی۔
Tafseer (Urdu)
{فتنازعوا امرهم بینهم:تو وہ اپنے معاملہ میں باہم مختلف ہوگئے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ جب جادوگروں نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ کلام سنا تو آپس میں ان کا اختلاف ہو گیا بعض کہنے لگے کہ یہ بھی ہماری طرح جادوگر ہیں بعض نے کہا کہ یہ باتیں جادوگروں کی ہیں ہی نہیں کیونکہ وہ اللہ تعالی پر جھوٹ باندھنے سے منع کررہے ہیں ۔ انہوں نے چھپ کر مشورہ کیا تاکہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو معلوم نہ چلے اور ا س مشورے میں بعض جادو گر دوسروں سے کہنے لگے: بیشک حضرت موسی اور حضرت ہارون علیہما الصلوۃ والسلام دونوں یقینا جادوگر ہیں یہ چاہتے ہیں کہ اپنے جادوکے زور سے تم پر غالب ا کر تمہیں تمہاری سرزمین مصر سے نکال دیں اور تمہارا بہت شرف و بزرگی والا دین لے جائیں ۔تو تم اپنے لائے ہوئے جا دو کے تمام داؤ جمع کرلو پھر صف باندھ کر آ جاؤ تاکہ تمہاری ہیبت زیادہ ہو اور بیشک اج وہی کامیاب ہوگا جو غالب ائے گا۔( روح البیان طہ تحت الایۃ: ۶۲-۶۴ ۵ / ۴۰۰ خازن طہ تحت الایۃ: ۶۲-۶۴ ۳ / ۲۵۷ ملتقطا)