Surah Taha Ayat 77 (20:77)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
وَ لَقَدْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى ﳔ اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْ فَاضْرِبْ لَهُمْ طَرِیْقًا فِی الْبَحْرِ یَبَسًاۙ-لَّا تَخٰفُ دَرَكًا وَّ لَا تَخْشٰى 77
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ راتوں رات میرے بندوں کو لے چلو اور ان کے لیے دریا میں خشک راستہ نکال دو۔ تجھے ڈر نہ ہوگا کہ فرعون پکڑ لے اور نہ تجھے خطرہ ہوگا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ راتوں رات میرے بندوں کو لے چل اور ان کے لیے دریا میں سوکھا راستہ نکال دے تجھے ڈر نہ ہوگا کہ فرعون آلے اور نہ خطرہ۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد اوحینا الى موسى:اور بیشک ہم نے موسی کی طرف وحی بھیجی۔} جب حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے معجزات دیکھ کر فرعون راہ پر نہ آیا اور اس نے نصیحت حاصل نہ کی اور وہ بنی اسرائیل پر پہلے سے زیادہ ظلم و ستم کرنے لگا تو اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف وحی فرمائی کہ راتوں رات میرے بندوں کو مصر سے لے چلو اور جب اپ لوگ دریا کے کنارے پہنچیں اور فرعونی لشکر پیچھے سے آئے تو اندیشہ نہ کرنا اور ان کے لیے اپنا عصا مار کر دریا میں خشک راستہ نکال دو۔ تجھے ڈر نہ ہوگا کہ فرعون پکڑ لے اور نہ تجھے دریا میں غرق ہونے کا خطرہ ہوگا۔( ابو سعود طہ تحت الایۃ: ۷۷ ۳ / ۴۷۹ مدارک طہ تحت الایۃ: ۷۷ ص۶۹۸ ملتقطا)