Surah Taha Ayat 78 (20:78)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
فَاَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ بِجُنُوْدِهٖ فَغَشِیَهُمْ مِّنَ الْیَمِّ مَا غَشِیَهُمْﭤ 78
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو فرعون اپنے لشکر کے ساتھ ان کے پیچھے چل پڑا تو انہیں دریا نے ڈھانپ لیا جیساانہیں ڈھانپ لیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ان کے پیچھے فرعون پڑا اپنے لشکر لے کر تو انہیں دریا نے ڈھانپ لیا جیسا ڈھانپ لیا۔
Tafseer (Urdu)
{فاتبعهم فرعون بجنوده:تو فرعون اپنے لشکر کے ساتھ ان کے پیچھے چل پڑا ۔} حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اللہ تعالی کا حکم پا کررات کے پہلے وقت میں بنی اسرائیل کو اپنے ہمراہ لے کر مصر سے روانہ ہو گئے تو فرعون قبطیوں کا لشکر لے کر ان کے پیچھے چل پڑا اور جب فرعون اپنے لشکر کے ساتھ دریا میں بنے ہوئے راستوں میں داخل ہوگیا تو انہیں دریا نے اس طرح ڈھانپ لیا اور اس کا پانی ان کے سروں سے اس طرح اونچا ہو گیا جس کی حقیقت اللہ تعالی ہی جانتا ہے یوں فرعون اور اس کا لشکر غرق ہو گیا اور حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اپنی قوم کے ساتھ فرعون کے ظلم و ستم اور دریا میں ڈوبنے سے نجات پا گئے۔( مدارک طہ تحت الایۃ: ۷۸ ص۶۹۸ خازن طہ تحت الایۃ: ۷۸ ۳ / ۲۵۹ ملتقطا)