Surah Taha Ayat 79 (20:79)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
وَ اَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَهٗ وَ مَا هَدٰى 79
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور فرعون نے اپنی قوم کو گمراہ کیا اور راہ نہ دکھائی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور فرعون نے اپنی قوم کو گمراہ کیا اور راہ نہ دکھائی۔
Tafseer (Urdu)
{و اضل فرعون قومه:اور فرعون نے اپنی قوم کو گمراہ کیا۔} یعنی فرعون نے اپنی قوم کو ایسا راستہ دکھایا جس پر چل کر وہ دین اور دنیا دونوں میں نقصان اٹھا گئے کہ کفر کی وجہ سے وہ دنیا میں ہولناک عذاب میں مبتلا ہو کر مر گئے اور اب وہ اخرت کے ابدی عذاب کا سامنا کر رہے ہیں اور فرعون نے اپنی قوم کو کبھی ایسا راستہ نہ دکھایا جس پر چل کر وہ دین اور دنیا کی بھلائیوں تک پہنچ جاتے۔(ابو سعود طہ تحت الایۃ: ۷۹ ۳ / ۴۸۰) اس سے معلوم ہو ا کہ قوم کے دینی اور دنیوی نقصان یا بھلائی میں قوم کے سربراہ اور حکمران کا انتہائی اہم کردار ہوتا ہے اگر یہ سدھر جائے تو قوم دنیا میں بھی حقیقی کامیابی پا سکتی ہے اور اخرت میں بھی حقیقی فلاح سے سرفراز ہو سکتی ہے اور اگر یہ بگڑ جائے تو قوم دینی اور دنیوی دونوں اعتبار سے بے پناہ نقصان اٹھاتی ہے ۔