Surah Taha Ayat 8 (20:8)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ-لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى 8
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ اللہ ہے ، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔ سب اچھے نام اسی کے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ کہ اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں اسی کے ہیں سب اچھے نام۔
Tafseer (Urdu)
{ الله لا اله الا هو:وہ اللہ ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔}یعنی اللہ تعالی معبود حقیقی ہے اس کے سوا کوئی خدا نہیں اوروہ حقیقتا واحد ہے اور اسماء و صفات کی کثرت اس کی ذات کو تعبیر کرنے کے مختلف ذرائع ہیں ۔یہ نہیں کہ صفات کی کثرت ذات کی کثرت پر دلالت کرے جیسے کسی ادمی کو کہیں کہ یہ عالم بھی ہے اور سخی بھی تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ اسے عالم بھی کہہ سکتے ہیں اور سخی بھی نہ یہ کہ دو نام رکھنے سے وہ ایک سے دو ادمی بن گئے۔