Surah Taha Ayat 85 (20:85)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
قَالَ فَاِنَّا قَدْ فَتَنَّا قَوْمَكَ مِنْۢ بَعْدِكَ وَ اَضَلَّهُمُ السَّامِرِیُّ 85
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariفرمایا، تو ہم نے تیرے آنے کے بعد تیری قوم کو آزمائش میں ڈال دیا اور سامری نے انہیں گمراہ کردیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanفرمایا تو ہم نے تیرے آنے کے بعد تیری قوم کو بلا میں ڈالا اور انہیں سامری نے گمراہ کردیا۔
Tafseer (Urdu)
{قال:فرمایا۔} اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو خبر دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے موسی!علیہ الصلوۃ والسلام ہم نے تیرے پہاڑ کی طرف آنے کے بعد تیری قوم جنہیں آپ نے حضرت ہارون علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ چھوڑا ہے کو ازمائش میں ڈال دیا اور سامری نے انہیں بچھڑا پوجنے کی دعوت دے کر گمراہ کردیا ہے۔( روح البیان طہ تحت الایۃ: ۸۵ ۵ / ۴۱۳ خازن طہ تحت الایۃ: ۸۵ ۳ / ۲۶۰ ملتقطا) سبب کی طرف نسبت کرنا جائز ہے: اس آیت میں اضلال یعنی گمراہ کرنے کی نسبت سامری کی طرف فرمائی گئی کیونکہ وہ اس کا سبب اور باعث بنا تھا۔ اس سے ثابت ہوا کہ کسی چیز کو اس کے سبب کی طرف منسوب کرنا جائز ہے اسی طرح یوں کہہ سکتے ہیں کہ ماں باپ نے پرورش کی دینی پیشواؤں نے ہدایت کی اولیاء کرام رحمۃ اللہ تعالی علیہم نے حاجت روائی فرمائی اور بزرگوں نے بلا دفع کی ۔