Surah Taha Ayat 87 (20:87)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
قَالُوْا مَاۤ اَخْلَفْنَا مَوْعِدَكَ بِمَلْكِنَا وَ لٰكِنَّا حُمِّلْنَاۤ اَوْزَارًا مِّنْ زِیْنَةِ الْقَوْمِ فَقَذَفْنٰهَا فَكَذٰلِكَ اَلْقَى السَّامِرِیُّ 87
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariانہوں نے کہا: ہم نے اپنے اختیار سے آپ کے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کی لیکن قوم کے کچھ زیورات کے بوجھ ہم سے اٹھوائے گئے تھے تو ہم نے ان زیورات کو ڈال دیا پھر اسی طرح سامری نے ڈال دیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولے ہم نے آپ کا وعدہ اپنے اختیار سے خلاف نہ کیا لیکن ہم سے کچھ بوجھ اٹھوائے گئے اس قوم کے گہنے کے تو ہم نے انہیں ڈال دیا پھر اسی طرح سامری نے ڈالا۔
Tafseer (Urdu)
{قالوا:انہوں نے کہا۔} حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی بات سن کر لوگوں نے کہا: ہم نے اپنے اختیار سے اپ علیہ الصلوۃ والسلام کے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کی لیکن فرعون کی قوم کے کچھ زیورات جو ہم نے ان سے عاریت کے طور پر لئے تھے انہیں ہم نے سامری کے حکم سے اگ میں ڈال دیا پھر اسی طرح سامری نے ان زیوروں کوڈال دیا جو اس کے پاس تھے اور اس خاک کو بھی ڈال دیا جو حضرت جبریل علیہ السلام کے گھوڑے کے قدم کے نیچے سے اس نے حاصل کی تھی۔( خازن طہ تحت الایۃ: ۸۷ ۳ / ۲۶۰-۲۶۱)