Surah Taha Ayat 89 (20:89)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
اَفَلَا یَرَوْنَ اَلَّا یَرْجِـعُ اِلَیْهِمْ قَوْلًا ﳔ وَّ لَا یَمْلِكُ لَهُمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا 89
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو کیا وہ نہیں دیکھتے کہ وہ بچھڑا انہیں کسی بات کا جواب نہیں دیتا اور ان کیلئے نہ کسی نقصان کا مالک ہے اور نہ نفع کا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو کیا نہیں دیکھتے کہ وہ انہیں کسی بات کا جواب نہیں دیتا اور ان کے کسی برے بھلے کا اختیار نہیں رکھتا۔
Tafseer (Urdu)
{افلا یرون:تو کیا وہ نہیں دیکھتے۔} ارشاد فرمایا کہ بچھڑے کو پوجنے والے کیا اس بات پر غور نہیں کرتے کہ وہ بچھڑا انہیں کسی بات کا جواب نہیں دیتا اور نہ ہی وہ ان سے کسی نقصان کو دور کر سکتا ہے اور نہ انہیں کوئی نفع پہنچا سکتا ہے اور جب وہ بات کا جواب دینے سے عاجز ہے اور نفع نقصان سے بھی بے بس ہے تو وہ معبود کس طرح ہوسکتا ہے۔( خازن طہ تحت الایۃ: ۸۹ ۳ / ۲۶۱ مدارک طہ تحت الایۃ: ۸۹ ص۷۰۰ ملتقطا) اس ایت سے معلوم ہو اکہ روشن ایات اور معجزات دیکھنے کے بعد بصیرت کا اندھا پن اور عقل والوں کی عقل و فہم کا سلب ہو جانا بہت بڑی بد بختی ہے۔ اللہ تعالی اس سے محفوظ فرمائے۔ امین۔