Surah Al Hajj Ayat 45 (22:45)
The Pilgrimage · Juz 17 · Madani
فَكَاَیِّنْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَا وَ هِیَ ظَالِمَةٌ فَهِیَ خَاوِیَةٌ عَلٰى عُرُوْشِهَا وَ بِئْرٍ مُّعَطَّلَةٍ وَّ قَصْرٍ مَّشِیْدٍ 45
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے ہلاک کردیا اور وہ ظالم تھیں تو اب وہ اپنی چھتوں کے بل پر گری پڑی ہیں اور کتنے کنویں بیکار پڑے ہوئے اور کتنے بلندو بالامضبوط محل (ہم نے برباد کردئیے)۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کتنی ہی بستیاں ہم نے کھپادیں کہ وہ ستم گار تھیں تو اب وہ اپنی چھتوں پر ڈھئی پڑی ہیں اور کتنے کنویں بیکار پڑے اور کتنے محل گچ کئے ہوئے۔
Tafseer (Urdu)
{فكاین من قریة اهلكنها: اور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے ہلاک کردیا۔} ارشاد فرمایا کہ اور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے برباد کر دیا اور ان میں رہنے والے لوگوں کوہلاک کردیا کیونکہ ان بستیوں میں رہنے والے کافر تھے تو اب وہ بستیاں اپنی چھتوں کے بل پر گری پڑی ہیں اورکتنے کنویں بیکار پڑے ہیں کہ ان سے کوئی پانی بھرنے والا نہیں اور کتنے بلندو بالامحل خالی اور ویران پڑے ہیں کیونکہ ان میں رہنے والے مر چکے ہیں ۔( مدارک الحج تحت الایۃ: ۴۵ ص۷۴۲ جلالین الحج تحت الایۃ: ۴۵ ص۲۸۳ ملتقطا)