Surah Al Hajj Ayat 6 (22:6)
The Pilgrimage · Juz 17 · Madani
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّهٗ یُحْیِ الْمَوْتٰى وَ اَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ اس لیے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور یہ کہ وہ مردوں کو زندہ کرے گا اور یہ کہ وہ ہرشے پر قادر ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ اس لئے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور یہ کہ وہ مردے جِلائے گا اور یہ کہ وہ سب کچھ کرسکتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ذلك بان الله هو الحق:یہ اس لیے ہے کہ اللہ ہی حق ہے۔}مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے پر دو دلیلیں بیان فرمانے کے بعد اس ایت میں ان کا نتیجہ مرتب فرمایا جارہا ہے کہ ادمی کی پیدائش کے ابتدائی حالات اور مرجھائی ہوئی خشک زمین کو سرسبز و شاداب کر دینے کے بارے ذکر کیا گیا تاکہ تم جان لو کہ اللہ تعالی موجود ہے اور یہ چیزیں اس کی حکمت کی دلیلیں ہیں اور یہ بھی جان لو کہ جس طرح ا س نے مردہ زمین کو زندہ کیا اسی طرح وہ مردوں کو زندہ کرے گا اوریہ کہ اللہ تعالی ہر ممکن چیزپر قادر ہے۔( خازن الحج تحت الایۃ: ۶ ۳ / ۳۰۰ مدارک الحج تحت الایۃ: ۶ ص۷۳۲ ملتقطا)