Surah Al Hajj Ayat 7 (22:7)
The Pilgrimage · Juz 17 · Madani
وَّ اَنَّ السَّاعَةَ اٰتِیَةٌ لَّا رَیْبَ فِیْهَاۙ-وَ اَنَّ اللّٰهَ یَبْعَثُ مَنْ فِی الْقُبُوْرِ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ کہ قیامت آنے والی ہے اس میں کچھ شک نہیں اور یہ کہ اللہ انہیں اٹھائے گا جو قبروں میں ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس لئے کہ قیامت آنے والی اس میں کچھ شک نہیں اور یہ کہ اللہ اُٹھائے گا انہیں جو قبروں میں ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و ان الساعة اتیة:اور یہ کہ قیامت آنے والی ہے۔} ارشاد فرمایا کہ یہ دلائل ا س لئے ذکر کئے گئے تاکہ تمہیں معلوم ہو جائے کہ قیامت آنے والی ہے اور اس کے انے میں کچھ شک نہیں اور یہ معلوم ہو جائے کہ اللہ تعالی ان مردوں کو اٹھائے گا جو قبروں میں ہیں اور مرنے کے بعد اٹھایا جانا حق ہے۔( خازن الحج تحت الایۃ: ۷ ۳ / ۳۰۰) خیال رہے کہ قبر سے مراد عالم برزخ ہے جو موت اور حشر کے بیچ میں ہےنہ کہ محض وہ غار جو مردوں کا مدفن ہو لہذا جلنے والے ڈوبنے والے وغیرہ سب ہی قیامت کے دن اٹھائے جائیں گے۔