Surah Al Hajj Ayat 62 (22:62)
The Pilgrimage · Juz 17 · Madani
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ هُوَ الْبَاطِلُ وَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ 62
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ اس لیے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جس کی لوگ عبادت کرتے ہیں وہی باطل ہے اور اس لیے کہ اللہ ہی بلندی والا،بڑائی والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ اس لیے کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جسے پوجتے ہیں وہی باطل ہے اور اس لیے کہ اللہ ہی بلندی بڑائی والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ذلك بان الله هو الحق: یہ اس لیے ہے کہ اللہ ہی حق ہے۔} یعنی یہ مدد فرمانا اس لیے بھی ہے کہ اللہ تعالی ہی حق والا ہے تو ا س کا دین حق ہے اور ا س کی عبادت کرنا بھی حق ہے اور مسلمانوں سے چونکہ اللہ تعالی نے مدد کرنے کا سچا وعدہ فرمایا ہے لہذا یہ اللہ تعالی کی مدد کے مستحق ہیں اورمشرکین جن بتوں کی عبادت کرتے ہیں وہی باطل ہیں اوروہ عبادت کئے جانے کا کوئی حق نہیں رکھتے اور یہ مدد فرمانا اس لیے بھی ہے کہ اللہ تعالی ہی اپنی قدرت سے ہر چیز پر غالب ہے اس کی کوئی شبیہ نہیں اورنہ ہی کوئی اس کی مثل ہے اور وہ کافروں کی منسوب کردہ ان تمام باتوں سے پاک ہے جو اس کی شان کے لائق نہیں اور وہی عظمت و جلال اور بڑائی والا ہے۔(تفسیر قرطبی الحج تحت الایۃ: ۶۲ ۶ / ۶۹-۷۰ الجزء الثانی عشر)