Surah Al Hajj Ayat 67 (22:67)
The Pilgrimage · Juz 17 · Madani
لِكُلِّ اُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا هُمْ نَاسِكُوْهُ فَلَا یُنَازِعُنَّكَ فِی الْاَمْرِ وَ ادْعُ اِلٰى رَبِّكَؕ-اِنَّكَ لَعَلٰى هُدًى مُّسْتَقِیْمٍ 67
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہر امت کے لیے ہم نے ایک شریعت بنادی جس پر انہیں عمل کرنا ہے تو ہرگز وہ تم سے اس معاملہ میں جھگڑا نہ کریں اورتم اپنے رب کی طرف بلاؤ بیشک تم سیدھی راہ پر ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہر امت کے لیے ہم نے عبادت کے قاعدے بنادیے کہ وہ ان پر چلے تو ہرگز وہ تم سے اس معاملہ میں جھگڑا نہ کریں اور اپنے رب کی طرف بلاؤ بیشک تم سیدھی راہ پر ہو۔
Tafseer (Urdu)
{لكل امة جعلنا منسكا هم: ہر امت کے لیے ہم نے ایک شریعت بنا دی۔} یعنی سابقہ دین و ملت والوں میں سے ہر امت کے لیے اللہ تعالی نے ایک مخصوص شریعت بنائی تاکہ وہ عبادات اور دیگر معاملات میں اپنے اپنے شرعی قوانین پر عمل کریں تو اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کے زمانے میں موجود دیگر ملتوں والے ہرگز اپ سے دین کے معاملے میں یہ گمان کر کے جھگڑا نہ کریں کہ ان لوگوں کی بھی شریعت وہی ہے جوان کے اباو اجداد کی تھیوہ شریعتیں منسوخ ہونے سے پہلے سابقہ لوگوں کی شریعتیں تھیں جبکہ اس امت کی جداگانہ اور مستقل شریعت ہے اور اب قیامت تک ہر ایک کو اسی شریعت پر عمل کرنا ہے۔ اور اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ تمام لوگوں کواپنے رب عزوجل کی طرف بلائیں اورانہیں اس پر ایمان لانے اس کا دین قبول کرنے اور اس کی عبادت میں مشغول ہونے کی دعوت دیں بیشک اپ سیدھی راہ پر ہیں ۔( روح البیان الحج تحت الایۃ: ۶۷ ۶ / ۵۸)