Surah Al Muminun Ayat 116 (23:116)
The Believers · Juz 18 · Makki
فَتَعٰلَى اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّۚ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِیْمِ 116
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتووہ اللہ بہت بلندی والا ہے جو سچا بادشاہ ہے، اس کے سواکوئی معبود نہیں ، وہ عزت والے عرش کا مالک ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو بہت بلندی والا ہے اللہ سچا بادشاہ کوئی معبود نہیں سوا اس کے عزت والے عرش کا مالک۔
Tafseer (Urdu)
{فتعلى الله: تو اللہ بہت بلندی والا ہے۔} یعنی اللہ تعالی اپنی ذاتصفات اور افعال میں مخلوق کی مماثلت سے پاک ہےوہی سچا بادشاہ ہے اور ہر چیز اسی کی ملکیت اور اسی کی بادشاہی میں داخل ہےاس کے سوا کوئی معبود نہیں کیونکہ تمام چیزیں اسی کی ملکیت ہیں اور جو ملکیت ہو وہ معبود نہیں ہو سکتی اور وہ اس عرش کا مالک ہے جو عزت والا ہے کیونکہ اللہ تعالی کے کرم و رحمت کا فیضان یہیں سے تقسیم ہوتا ہے اور ہر مخلوق میں اس کی رحمت و کرم کے اثار یہیں سے بٹتے ہیں ۔( روح البیان المومنون تحت الایۃ: ۱۱۶ ۶ / ۱۱۲)