Surah Al Muminun Ayat 117 (23:117)
The Believers · Juz 18 · Makki
وَ مَنْ یَّدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَۙ-لَا بُرْهَانَ لَهٗ بِهٖۙ-فَاِنَّمَا حِسَابُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖؕ-اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ 117
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کی عبادت کرے جس کی اس کے پاس کوئی دلیل نہیں تو اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہی ہے، بیشک کافرفلاح نہیں پائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے خدا کو پوجے جس کی اس کے پاس کوئی سند نہیں تو اس کا حساب اس کے رب کے یہاں ہے بیشک کافروں کو چھٹکارا نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و من یدع مع الله الها اخر: اور جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کی عبادت کرے۔} ارشاد فرمایا کہ جو اللہ تعالی کے ساتھ کسی دوسرے معبود کی عبادت کرے جس کی عبادت کرنے پر اس کے پاس کوئی دلیل نہیں تو اس کا حساب اس کے رب عزوجل کے پاس ہی ہے اور وہی اسے اس عمل کی سز ادے گا بیشک کافر حساب کی سختی اور عذاب سے چھٹکارا نہیں پائیں گے اور انہیں کوئی سعادت نصیب نہ ہوگی۔( روح البیان المومنون تحت الایۃ: ۱۱۷ ۶ / ۱۱۲-۱۱۳ جلالین المومنون تحت الایۃ: ۱۱۷ ص۲۹۳ ملتقطا)