Surah Al Muminun Ayat 42 (23:42)
The Believers · Juz 18 · Makki
ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قُرُوْنًا اٰخَرِیْنَﭤ 42
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر ان کے بعد ہم نے دوسری بہت سی قومیں پیدا کیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر ان کے بعد ہم نے اور سنگتیں پیدا کیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ثم انشانا: پھر ہم نے پیدا کیں ۔} یعنی قوم عاد کی ہلاکت کے بعد ہم نے دوسری بہت سی قومیں جیسے حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم اور حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم وغیرہ پیدا کیں تاکہ لوگوں پر ہماری قدرت ظاہر ہو اور ہر امت جان لے کہ ہم ان سے بے نیاز ہیں اگر وہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی دعوت قبول کرتے اور رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کی اطاعت کرتے ہیں تو اس کا انہیں ہی فائدہ ہو گا۔( روح البیان المومنون تحت الایۃ: ۴۲ ۶ / ۸۴) {من امة: کوئی امت۔} ارشاد فرمایا کہ کوئی امت اپنی مدت سے نہ پہلے جاتی ہے اور نہ وہ لوگ اس مدت سے پیچھے رہتے ہیں جس امت کے لئے ہلاک ہونے کا جو وقت مقرر ہے وہ ٹھیک اسی وقت ہلاک ہوگی اس میں کچھ بھی تقدیم و تاخیر نہیں ہوسکتی۔( مدارک المومنون تحت الایۃ: ۴۳ ص۷۵۸)