Surah Al Muminun Ayat 45 (23:45)
The Believers · Juz 18 · Makki
ثُمَّ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى وَ اَخَاهُ هٰرُوْنَ ﳔ بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ 45
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی ہارون کو اپنی آیتوں اور روشن دلیل کے ساتھ بھیجا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی ہارون کو اپنی آیتوں اور روشن سند کے ساتھ بھیجا۔
Tafseer (Urdu)
{ثم ارسلنا موسى: پھر ہم نے موسی کو بھیجا۔} یہاں سے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کا واقعہ بیان کیا جارہا ہے چنانچہ اس ایت اوراس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اس سے پہلی ایت میں جن رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کا ذکر ہوا ان کے بعد اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کے بھائی حضرت ہارون علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنی آیتوں اور روشن دلیل جیسے عصا اور روشن ہاتھ وغیرہ معجزات کے ساتھ فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف بھیجا تو فرعون اورا س کے درباریوں نے غرور کیا اور اپنے تکبرکے باعث ایمان نہ لائے اور وہ بنی اسرائیل پر اپنے ظلم و ستم سے غلبہ پائے ہوئے لوگ تھے۔(تفسیرطبری المومنون تحت الایۃ: ۴۵-۴۶ ۹ / ۲۱۶ ملخصا) نوٹ:یاد رہے کہ حضرت موسی اور حضرت ہارون علیہما الصلوۃ و السلام کے واقعات متعدد سورتوں میں گزر چکے ہیں ۔