Surah Al Muminun Ayat 54 (23:54)
The Believers · Juz 18 · Makki
فَذَرْهُمْ فِیْ غَمْرَتِهِمْ حَتّٰى حِیْنٍ 54
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو تم انہیں ایک مدت تک ان کی گمراہی میں چھوڑ دو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو تم ان کو چھوڑ دو ان کے نشہ میں ایک وقت تک۔
Tafseer (Urdu)
{فذرهم: تو تم ان کو چھوڑ دو۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان کفار مکہ کو ان کے کفرو گمراہی اور ان کی جہالت و غفلت میں ان کی موت کے وقت تک چھوڑ دیں اور ان پر جلد عذاب نازل کرنے کا مطالبہ نہ فرمائیں ۔( خازن المومنون تحت الایۃ: ۵۴ ۳ / ۳۲۷ روح البیان المومنون تحت الایۃ: ۵۴ ۶ / ۸۹ ملتقطا)