Surah Al Muminun Ayat 68 (23:68)
The Believers · Juz 18 · Makki
اَفَلَمْ یَدَّبَّرُوا الْقَوْلَ اَمْ جَآءَهُمْ مَّا لَمْ یَاْتِ اٰبَآءَهُمُ الْاَوَّلِیْنَ٘ 68
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا اُنہوں نے قرآن میں غور و فکر نہیں کیا ؟یا کیا اُن کے پاس وہ آیا جو اُن کے باپ دادا کے پاس نہ آیا تھا؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا انہوں نے بات کو سوچا نہیں یا ان کے پاس وہ آیا جو ان کے باپ دادا کے پاس نہ آیا تھا۔
Tafseer (Urdu)
{افلم یدبروا: کیا انہوں نے غور و فکر نہیں کیا} اس ایت سے اللہ تعالی نے حق کی پیروی سے اعراض کرنے کی وجہ سے کفار مکہ کو ڈانٹتے ہوئے فرمایا کہ کیا انہوں نے قرآن پاک میں غور نہیں کیا اور اس کے اعجازپر نظر نہیں ڈالی جس سے انہیں معلوم ہوجاتا کہ یہ کلام حق ہے اس کی تصدیق لازم ہے اور جو کچھ اس میں ارشاد فرمایا گیا وہ سب حق اور اسے تسلیم کرنا واجب ہے اوررسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی صداقت و حقانیت پر اس میں واضح دلالتیں موجود ہیں اور کیاان کے پاس وہ چیز ائی ہے جو ان کے باپ دادا کے پاس نہ آئی تھی۔یعنی رسول کا تشریف لانا ایسی نرالی بات نہیں ہے جو کبھی پہلے زمانے میں ہوئی ہی نہ ہو اور وہ یہ کہہ سکیں کہ ہمیں خبر ہی نہ تھی کہ خدا عزوجل کی طرف سے رسول آیا بھی کرتے ہیں کبھی پہلے کوئی رسول آیا ہوتا اور ہم نے اس کا تذکرہ سنا ہوتا تو ہم کیوں اس رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو نہ مانتے۔ تمہارے پاس یہ عذر کرنے کا موقع بھی نہیں ہے کیونکہ پہلی امتوں میں رسول آچکے ہیں اور خدا عزوجل کی کتابیں نازل ہوچکی ہیں ۔(…تفسیرکبیر المومنون تحت الایۃ: ۶۸ ۸ / ۲۸۶ خازن المومنون تحت الایۃ: ۶۸ ۳ / ۳۲۸ ابوسعود المومنون تحت الایۃ: ۶۸ ۴ / ۵۷ ملتقطا)