Surah Al Muminun Ayat 70 (23:70)
The Believers · Juz 18 · Makki
اَمْ یَقُوْلُوْنَ بِهٖ جِنَّةٌؕ-بَلْ جَآءَهُمْ بِالْحَقِّ وَ اَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ 70
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیا وہ کہتے ہیں کہ اس رسول پر جنون طاری ہے بلکہ وہ تو ان کے پاس حق کے ساتھ تشریف لائے ہیں اور ان کافروں میں اکثر حق کو ناپسند کرنے والے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا کہتے ہیں اسے سودا ہے بلکہ وہ تو ان کے پاس حق لائے اور ان میں اکثرکو حق بُرا لگتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ام یقولون: یا وہ کہتے ہیں ۔} مزید فرمایا کہ کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نبی پر جنون طاری ہےیہ بھی سراسر غلط اور باطل ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جیسا دانا اور کامل عقل والا شخص ان کے دیکھنے میں نہیں آیا لہذا اس ہستی کو جنون نہیں بلکہ یہ مقدس نبی ہیں جو ان کے پاس حق یعنی قرآن کریم کے ساتھ تشریف لائے ہیں جو اللہ تعالی کی وحدانیت اور دینی احکام کے بیان پر مشتمل ہے لیکن اس کے باوجود کافروں کا انہیں برا کہنا اس لئے ہے کہ ان کافروں میں اکثر حق کو ناپسند کرنے والے ہیں کیونکہ قران میں ان کی نفسانی خواہشات کی مخالفت ہے اس لئے وہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور ان کے صفات و کمالات کو جاننے کے باوجود حق کی مخالفت کرتے ہیں ۔ اکثر کی قید سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ حال ان میں بیشتر لوگوں کا ہے چنانچہ ان میں بعض ایسے بھی تھے جو آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو حق پر جانتے تھے اور حق انہیں برا بھی نہیں لگتا تھا لیکن وہ اپنی قوم سے موافقت کی وجہ سے یا ان کے طعن و تشنیع کے خوف سے ایمان نہ لائے جیسے کہ ابو طالب۔( مدارک المومنون تحت الایۃ : ۷۰ ص۷۶۱ جلالین المومنون تحت الایۃ: ۷۰ ص۲۹۱ بیضاوی المومنون تحت الایۃ: ۷۰ ۴ / ۱۶۲ ملتقطا)