Surah Al Muminun Ayat 72 (23:72)
The Believers · Juz 18 · Makki
اَمْ تَسْــٴَـلُهُمْ خَرْجًا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَیْرٌ ﳓ وَّ هُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ 72
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا تم ان سے کچھ اجرت مانگتے ہو؟ تو تمہارے رب کا اجر سب سے بہتر ہے اور وہ سب سے بہتر روزی دینے والاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا تم ان سے کچھ اجرت مانگتے ہو تو تمہارے رب کا اجر سب سے بھلا اور وہ سب سے بہتر روزی دینے والا۔
Tafseer (Urdu)
{ام تســٴـلهم خرجا: کیا تم ان سے کچھ اجرت مانگتے ہو} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کیا اپ انہیں ہدایت کرنے اور راہ حق بتانے پر کچھ اجرت مانگتے ہو ایسا بھی تو نہیں تو یہ بات اپ کے کمال اخلاص کی دلیل ہے جو انہیں سمجھنی چاہیے۔ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کا اجر تو اپ کے رب کے پاس ہے جو سب سے بہترین اجر ہے اور وہ سب سے بہتر روزی دینے والاہے اور اس کا آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر فضل عظیم ہے اور جو نعمتیں اس نے آپ کو عطا فرمائیں وہ بہت کثیر اور اعلی ہیں تو آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو ان کی کیا پروا ہ پھر جب وہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے اوصاف و کمالات سے واقف بھی ہیں قرآن پاک کا اعجاز بھی ان کی نگاہوں کے سامنے ہے اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ان سے ہدایت و ارشاد کا کوئی اجرو عوض بھی طلب نہیں فرماتے تو اب انہیں ایمان لانے میں کیا عذر رہا۔