Surah Al Muminun Ayat 73 (23:73)
The Believers · Juz 18 · Makki
وَ اِنَّكَ لَتَدْعُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍٛ 73
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک تم انہیں سیدھی راہ کی طرف بلاتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک تم انہیں سیدھی راہ کی طرف بلاتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و انك: اور بیشک تم۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم بے شک اپ انہیں سیدھی راہ یعنی دین اسلام کی طرف بلاتے ہیں تو ان پر لازم ہے کہ آپ کی دعوت قبول کریں اور اسلام میں داخل ہوں ۔( مدارک المومنون تحت الایۃ: ۷۳ ص۷۶۲) {و ان الذین: اور بیشک جو۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم بیشک جو لوگ قیامت کے دن دوبارہ زندہ کئے جانے اور اعمال کی جزاء ملنے پر ایمان نہیں لاتے وہ ضرور دین حق سے منہ موڑے ہوئے ہیں ۔( جلالین المومنون تحت الایۃ: ۷۴ ص۲۹۱) اس سے معلوم ہوا کہ اخرت پر ایمان لانا اور قیامت کے دن کی ہولناکیوں کا خوف راہ حق تلاش کرنے اور اس پر چلنے کا بہت مضبوط ذریعہ ہے۔( روح البیان المومنون تحت الایۃ: ۷۴ ۶ / ۹۶ ملخصا)