Surah An Naml Ayat 63 (27:63)
The Ant · Juz 20 · Makki
اَمَّنْ یَّهْدِیْكُمْ فِیْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ وَ مَنْ یُّرْسِلُ الرِّیٰحَ بُشْرًۢا بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِهٖؕ-ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِؕ-تَعٰلَى اللّٰهُ عَمَّا یُشْرِكُوْنَﭤ 63
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیا وہ بہتر ہے جو تمہیں خشکی اور تری کے اندھیروں میں راہ دکھاتا ہے اور وہ جو ہوائیں بھیجتا ہے اس حال میں کہ وہ ہوائیں اللہ کی رحمت سے پہلے خوشخبری دے رہی ہوتی ہیں ۔ کیا الله کے ساتھ کوئی اورمعبود ہے؟اللہ ان کے شرک سے بلندو بالاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا وہ جو تمہیں راہ دکھاتا ہے خشکی اور تری کی اندھیریوں میں اور وہ کہ ہوائیں بھیجتا ہے اپنی رحمت کے آگے خوشخبری سناتی کیا الله کے ساتھ کوئی اور خدا ہے برتر ہے الله ان کے شرک سے۔
Tafseer (Urdu)
{امن یهدیكم: یا وہ بہتر ہے جو تمہیں راہ دکھاتا ہے۔} ایت کے ابتدائی لفظ ’’امن‘‘ کا ایک معنی یہ ہے کہ کیا بت بہتر ہیں یا وہ جو۔۔۔۔۔۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ مشرکین جنہیں اللہ تعالی کا شریک ٹھہراتے ہیں وہ ہر گز بہتر نہیں بلکہ وہ بہتر ہے جو تمہیں خشکی اور تری کے سفر کے دوران اندھیری راتوں میں اسمانی ستاروں کے ذریعے اور دن کے وقت زمینی علامات کے ذریعے تمہاری منزلوں اور مقاصد کی طرف راستے دکھاتا ہے اور وہ جو ہوائیں بھیجتا ہے اس حال میں کہ وہ ہوائیں اللہ تعالی کی رحمت یعنی بارش سے پہلے بارش کے انے کی خوشخبری دے رہی ہوتی ہیں ۔ کیا اللہ تعالی کے ساتھ کوئی اور معبود ہے جو ایسی قدرت رکھتا ہو اللہ تعالی خالق اور قادر ہے اور وہ عاجز مخلوق کی شرکت سے بلندو بالاہے۔(جلالین النمل تحت الایۃ: ۶۳ ص۳۲۳ روح البیان النمل تحت الایۃ: ۶۳ ۶ / ۳۶۳ ملتقطا)