Surah An Naml Ayat 66 (27:66)
The Ant · Juz 20 · Makki
بَلِ ادّٰرَكَ عِلْمُهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ ﱄ بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْهَا -بَلْ هُمْ مِّنْهَا عَمُوْنَ 66
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا کافروں کا علم آخرت کے بارے میں مکمل ہوچکا ہے ؟ بلکہ وہ اس کی طرف سے شک میں ہیں بلکہ وہ اس سے اندھے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا ان کے علم کا سلسلہ آخرت کے جاننے تک پہونچ گیا کوئی نہیں وہ اس کی طرف سے شک میں ہیں بلکہ وہ اس سے اندھے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{بل ادرك علمهم فی الاخرة: کیا کافروں کا علم اخرت کے بارے میں مکمل ہوچکا ہے} ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا کافروں کا علم اخرت کے بارے میں مکمل ہوچکا اور انہیں قیامت قائم ہونے کا علم ویقین حاصل ہوگیا جو وہ اس کا وقت دریافت کرتے ہیں حالانکہ ایساہر گز نہیں بلکہ وہ تو اس کی طرف سے شک میں ہیں انہیں ابھی تک قیامت کے آنے کا یقین نہیں ہے بلکہ وہ اس سے جاہل ہیں اور بصیرت نہ ہونے کی وجہ سے قیامت کے دلائل کو سمجھ نہیں سکتے۔( جلالین النمل تحت الایۃ: ۶۶ ص۳۲۳ بیضاوی النملتحت الایۃ: ۶۶ ۴ / ۲۷۵ ملتقطا)