Surah An Naml Ayat 67 (27:67)
The Ant · Juz 20 · Makki
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا ءَاِذَا كُنَّا تُرٰبًا وَّ اٰبَآؤُنَاۤ اَىٕنَّا لَمُخْرَجُوْنَ 67
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کافر وں نے کہا:کیا جب ہم اور ہمارے باپ دادا مٹی ہوجائیں گے توکیا ہم پھر نکالے جائیں گے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کافر بولے کیا جب ہم اور ہمارے باپ دادا مٹی ہوجائیں گے کیا ہم پھر نکالے جائیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{و قال الذین كفروا: اور کافر وں نے کہا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کافروں نے مرنے کے بعد زندہ کئے جانے کا انکار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جب مرنے کے بعدہم اور ہمارے باپ دادا مٹی ہوجائیں گے توکیا ہم پھرقبروں سے زندہ کر کے نکالے جائیں گے بیشک مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کا جووعدہ ہمیں دیا گیا ہے پچھلے زمانوں میں یہی وعدہ ہمارے باپ داداؤں کو بھی دیا گیا تھا لیکن وہ تو دوبارہ زندہ نہیں ہوئے اور نہ ہر گز ہوں گے یہ تو صرف پہلے لوگوں کی جھوٹی کہانیاں ہیں جنہیں رستم و اسفندیار کے قصوں کی طرح ان لوگوں نے لکھا ہے۔( جلالین النمل تحت الایۃ: ۶۷ص۳۲۳ خازن النمل تحت الایۃ: ۶۷ ۳ / ۴۱۸ روح البیان النمل تحت الایۃ: ۶۷ ۶ / ۳۶۶ ملتقطا)