Surah Al Ankabut Ayat 48 (29:48)
The Spider · Juz 21 · Makki
وَ مَا كُنْتَ تَتْلُوْا مِنْ قَبْلِهٖ مِنْ كِتٰبٍ وَّ لَا تَخُطُّهٗ بِیَمِیْنِكَ اِذًا لَّارْتَابَ الْمُبْطِلُوْنَ 48
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس سے پہلے تم کوئی کتاب نہ پڑھتے تھے اور نہ ہی اپنے دائیں ہاتھ سے اسے لکھتے تھے، (اگر ایسا ہوتا) تو اس وقت باطل والے ضرور شک کرتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس سے پہلے تم کوئی کتاب نہ پڑھتے تھے اور نہ اپنے ہاتھ سے کچھ لکھتے تھے یوں ہوتا تو باطل والے ضرور شک لاتے۔
Tafseer (Urdu)
{و ما كنت تتلوا من قبله من كتب: اور اس سے پہلے تم کوئی کتاب نہ پڑھتے تھے۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اس قرآن کے نازل ہونے سے پہلے اپ کوئی کتاب نہیں پڑھتے تھے اور نہ اپنے ہاتھ سے اسے لکھتے تھے اگرآپ پڑھتے اور لکھتے ہوتے تو اس وقت اہل کتاب ضرور شک کرتے اور یوں کہتے کہ ہماری کتابوں میں اخری زمانے میں تشریف لانے والے نبی کی صفت تویہ مذکور ہے کہ وہ امی ہوں گےنہ لکھتے ہوں گے اور نہ ہی پڑھتے ہوں گے جبکہ یہ تو لکھتے بھی ہیں اور پڑھتے بھی ہیں ا س لئے یہ اخری نبی کیسے ہو سکتے ہیں ۔مگر انہیں اس شک کا موقع ہی نہ ملا ۔( مدارک العنکبوت تحت الایۃ: ۴۸ ص۸۹۵ خازن العنکبوت تحت الایۃ: ۴۸ ۳ / ۴۵۳ ملتقطا) غیر مسلموں کے ایک مشہور اعتراض کا جواب: اس ایت مبارکہ میں موجودہ زمانے کے غیرمسلموں کے اس مشہور اعتراض کا بھی جواب ہے کہ معاذ اللہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے گزشتہ کتابوں کو سامنے رکھ کر قران لکھا ہے۔ ان کا یہ اعتراض خلاف حقیقت ہے کیونکہ قران مجید نازل ہونے سے پہلے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے کسی کتاب کا مطالعہ کرنے اور لکھنے کی نفی خود اللہ تعالی نے فرمائی ہے اورتاریخی حقائق سے یہی ثابت ہے لہذاغیر مسلموں کا یہ خود ساختہ اعتراض اپنی بنیاد سےہی غلط ہے۔