Surah Ar Rum Ayat 11 (30:11)
The Romans · Juz 21 · Makki
اَللّٰهُ یَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ ثُمَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariالله پہلے بناتا ہے پھر وہ دوبارہ بنائے گا پھر ا س کی طرف تم پھیرے جاؤ گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanالله پہلے بناتا ہے پھر دوبارہ بنائے گا پھر اس کی طرف پھرو گے۔
Tafseer (Urdu)
{الله یبدؤا الخلق: اللہ پہلے بناتا ہے۔} یعنی اللہ تعالی تمام مخلوق کو پہلی بار پیدا فرماتا ہے اور اس میں اللہ تعالی کا کوئی شریک اور مدد گار نہیں بلکہ اس نے اکیلے ہی اپنی قدرت کاملہ سے مخلوق کو پیدا فرمایا ہے پھر وہ اسے فنا اور معدوم کرنے کے بعد (قیامت کے دن) دوبارہ نئے سرے سے اسی طرح درست بنائے گا جیسے پہلی بار بنایا تھاپھر دوبارہ بننے کے بعدتمام مخلوق اسی کی طرف لوٹائی جائے گی اور سب کو جمع کیا جائے گا تاکہ ان کے درمیان فیصلہ کیا جائے اور اللہ تعالی برائی کرنے والوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے گا اور نیکی کرنے والوں کو نہایت اچھا صلہ عطا فرمائے گا۔( تفسیر طبری الروم تحت الایۃ: ۱۱ ۱۰ / ۱۷۱)