Surah Ar Rum Ayat 42 (30:42)
The Romans · Juz 21 · Makki
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلُؕ-كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّشْرِكِیْنَ 42
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: زمین پر چل کر دیکھو کہ ان سے پہلے لوگوں کا کیسا انجام ہوا؟ ان میں اکثر لوگ مشرک تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ زمین میں چل کر دیکھو کیسا انجام ہو ااگلوں کا ان میں بہت مشرک تھے۔
Tafseer (Urdu)
{قل سیروا فی الارض: تم فرماو: زمین پر چل کر دیکھو۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ فرما دیں کہ اے مشرکو! تم (اپنے سفر کے دوران) عذاب یافتہ قوموں کی سرزمین پر چل کر عبرت کی نگاہ سے دیکھ لو کہ تم سے پہلے برے لوگوں کا انجام کیسا ہواان میں اکثر لوگ مشرک اور باقی لوگ دیگرگناہوں میں مبتلا تھے تو جب انہیں ان کےشرک اور گناہوں کی وجہ سے ہلاک اور بربادکر دیا گیا تو کفار قریش اور دیگر مشرکوں میں سے جو ان کے طریقے کو اختیار کئے ہوئے ہیں اور اپنے کفر پر قائم ہیں یہ بھی ان کی طرح ہلاک اور برباد کر دئیے جا سکتے ہیں لہذا انہیں چاہئے کہ اللہ تعالی کے عذاب سے ڈریں اور اپنے کفر و شرک سے باز اجائیں ۔( روح البیان الروم تحت الایۃ: ۴۲ ۷ / ۴۷ ملخصا)