Surah Ar Rum Ayat 43 (30:43)
The Romans · Juz 21 · Makki
فَاَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّیْنِ الْقَیِّمِ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهٗ مِنَ اللّٰهِ یَوْمَىٕذٍ یَّصَّدَّعُوْنَ 43
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اس دن کے آنے سے پہلے اپنا منہ دینِ مستقیم کیلئے سیدھا کرلو جس دن کو الله کی طرف سے ٹلنا نہیں ہے۔اس دن لوگ الگ الگ ہوجائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اپنا منہ سیدھا کر عبادت کے لئے قبل اس کے کہ وہ دن آئے جسے الله کی طرف سے ٹلنا نہیں اس دن الگ پھٹ جائیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{فاقم وجهك للدین القیم: تو اپنا منہ دین مستقیم کیلئے سیدھا کرلو۔} اس ایت میں خطاب نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے ہے اور مراد اپ اور اپ کی امت ہے اور معنی یہ ہیں کہ قیامت کا دن انے سے پہلے پہلے دین اسلام پر مضبوطی کے ساتھ قائم رہیں دین اسلام کو پھیلانے میں مشغول رہیں اور کافروں کے ایمان نہ لانے پر غمزدہ نہ ہوں اورقیامت کا دن ایسا ہے کہ اسے اللہ تعالی کی طرف سے ٹلنا نہیں ہے اوراس دن حساب کے بعد لوگ الگ الگ ہو جائیں گے کہ جنتی جنت کی طرف اور دوزخی دوزخ کی طرف چلے جائیں گے۔( مدارک الروم تحت الایۃ: ۴۳ ص۹۱۰ جلالین مع صاوی الروم تحت الایۃ: ۴۳ ۴ / ۱۵۸۵-۱۵۸۶ ملتقطا)