Surah Ar Rum Ayat 9 (30:9)
The Romans · Juz 21 · Makki
اَوَ لَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْؕ-كَانُوْۤا اَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَّ اَثَارُوا الْاَرْضَ وَ عَمَرُوْهَاۤ اَكْثَرَ مِمَّا عَمَرُوْهَا وَ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِؕ-فَمَا كَانَ اللّٰهُ لِیَظْلِمَهُمْ وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَﭤ 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے کہ ان سے پہلے لوگوں کا انجام کیسا ہوا؟وہ ان سے زیادہ طاقتور تھے اور انہوں نے زمین میں ہل چلائے اوراُنہوں نے زمین کواُس سے زیادہ آباد کیا جتنا اِنہوں نے آباد کیاہے اور اُن کے رسول اُن کے پاس روشن نشانیاں لائے تو الله کی یہ شان نہ تھی کہ ان پر ظلم کرتاہاں وہ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کیا اُنہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے کہ اُن سے اگلوں کا انجام کیسا ہوا وہ ان سے زیادہ زور آور تھے اور زمین جوتی اور آباد کی ان کی آبادی سے زیادہ اور ان کے رسول ان کے پاس روشن نشانیاں لائے تو الله کی شان نہ تھی کہ اُن پر ظلم کرتا ہاں وہ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے۔