Surah Luqman Ayat 23 (31:23)
Luqman · Juz 21 · Makki
وَ مَنْ كَفَرَ فَلَا یَحْزُنْكَ كُفْرُهٗؕ-اِلَیْنَا مَرْجِعُهُمْ فَنُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْاؕ-اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جو کفر کرے تو اس کا کفر آپ کو غمگین نہ کرے ۔ انہیں ہماری ہی طرف پھرنا ہے تو ہم انہیں بتا دیں گے جو انہوں نے کیا ہوگا بیشک الله دلوں کی بات جانتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جو کفر کرے تو تم اس کے کفر سے غم نہ کھاؤ اُنھیں ہماری ہی طرف پھرنا ہے ہم اُنہیں بتادیں گے جو کرتے تھے بیشک الله دلوں کی بات جانتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و من كفر فلا یحزنك كفره: اور جو کفر کرے تو اس کا کفر اپ کو غمگین نہ کرے۔} ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ تسلی رکھیں اور کفر کرنے والے کے کفر پر غمزدہ نہ ہوں کیونکہ اس کا کفر کرنا دنیا و اخرت میں اپ کے لئے کسی طرح نقصان دہ نہیں ان لوگوں کو مرنے کے بعد ہماری ہی طرف لوٹ کر انا ہے اور ہم انہیں ان کے اعمال کی سزا دیں گے ۔بے شک اللہ تعالی جس طرح ان کے ظاہری اعمال کو جانتا ہے اسی طرح ان کے دلوں کی بات بھی جانتا ہے تو وہ انہیں اس کی بھی سزا دے گا جو ان کے دلوں میں پوشیدہ ہے۔( صاوی لقمان تحت الایۃ: ۲۳ ۵ / ۱۶۰۴ روح البیان لقمان تحت الایۃ: ۲۳ ۷ / ۹۲ تفسیرکبیر لقمان تحت الایۃ: ۲۳ ۹ / ۱۲۶ ملتقطا) {نمتعهم قلیلا: ہم انہیں کچھ فائدہ اٹھانے دیں گے۔} ارشاد فرمایا کہ ہم ان کافروں کو تھوڑی مہلت دیں گے تاکہ وہ اپنی موت تک دنیا کی نعمتوں سے مزے اٹھا لیں پھر انہیں اخرت میں سخت عذاب کی طرف جانے پر مجبور کر دیں گے اور وہ جہنم کا عذاب ہے جس سے یہ لوگ کبھی رہائی نہ پاسکیں گے۔( خازن لقمان تحت الایۃ: ۲۴ ۳ / ۴۷۲ جلالین لقمان تحت الایۃ: ۲۴ ص۳۴۷ ملتقطا)