Surah Luqman Ayat 25 (31:25)
Luqman · Juz 21 · Makki
وَ لَىٕنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُؕ-قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِؕ-بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ 25
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمان اور زمین کس نے بنائے ؟تو ضرور کہیں گے: ’’الله نے‘‘ تم فرماؤ: تمام تعریفیں الله کیلئے ہیں بلکہ ان میں اکثر جانتے نہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر تم اُن سے پوچھو کس نے بنائے آسمان اور زمین تو ضرور کہیں گے الله نے تم فرماؤ سب خوبیاں الله کو بلکہ اُن میں اکثر جانتے نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و لىن سالتهم: اور اگر تم ان سے پوچھو۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کافراگرچہ کفر اورشرک کی وادیوں میں گھوم رہے ہیں لیکن اگران سے سوال کیاجائے کہ بتاؤیہ زمین اوراسمان کس نے بنائے ہیں تو ضروران کاجواب یہ ہوگاکہ اللہ تعالی نے بنائے ہیں ۔ ان کے اقرار سے یہ لازم اتا ہے کہ جس نے آسمان اور زمین پیدا کئے وہ اللہ واحد ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں تو واجب ہوا کہ اس کی حمد کی جائے اس کا شکر ادا کیا جائے اور اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کی جائے جبکہ ان جاہلوں کا حال یہ ہے کہ خالق صرف اللہ تعالی کو مانتے ہیں اور عقیدہ یہ رکھتے ہیں کہ (معاذ اللہ) شرک اللہ تعالی کے قریب کر دیتا ہے۔( مدارک لقمان تحت الایۃ: ۲۵ ص۹۲۰ صاوی لقمان تحت الایۃ: ۲۵ ۵ / ۱۶۰۴ ملتقطا)