Surah Luqman Ayat 26 (31:26)
Luqman · Juz 21 · Makki
لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ 26
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariالله ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بیشک الله ہی بے نیاز، تعریف کے لائق ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanالله ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بیشک الله ہی بے نیاز ہے سب خوبیوں سراہا۔
Tafseer (Urdu)
{لله ما فی السموت و الارض: اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔} ارشاد فرمایا کہ جو کچھ اسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ تعالی کے مملوک مخلوق اور بندے ہیں اور جب اللہ تعالی کی یہ شان ہے تو زمین و اسمان میں اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ۔( جلالین لقمان تحت الایۃ: ۲۶ ص۳۴۸) {ان الله هو الغنی الحمید: بیشک اللہ ہی بے نیاز ہے تعریف کے لائق ہے۔} یعنی اسمانوں اور زمین کی پیدائش سے پہلے بھی اور بعد میں بھی اللہ تعالی ہی اپنی ذات اور صفات میں بے نیاز ہے اور اس کے ساتھ کوئی دوسرا بے نیاز نہیں بلکہ ساری کائنات اسی کی محتاج ہے اوراللہ تعالی اپنی ذات اور صفات میں تعریف کے لائق ہے اگرچہ کوئی بھی اس کی حمد نہ کرے۔( روح البیان لقمان تحت الایۃ: ۲۶ ۷ / ۹۳)