Surah As Sajdah Ayat 23 (32:23)
The Prostration · Juz 21 · Makki
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَلَا تَكُنْ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْ لِّقَآىٕهٖ وَ جَعَلْنٰهُ هُدًى لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی تو تم اس کے ملنے میں شک نہ کرو اور ہم نے اسے بنی اسرائیل کے لیے ہدایت بنایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی تو تم اس کے ملنے میں شک نہ کرو اور ہم نے اُسے بنی اسرائیل کے لیے ہدایت کیا۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد اتینا موسى الكتب: اور بیشک ہم نے موسی کو کتاب عطا فرمائی۔} ار شاد فرمایا کہ بے شک ہم نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو کتاب تورات عطا فرمائی تو تم اس کے ملنے میں شک نہ کرو۔ یا یہ معنی ہے کہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے اپ کی جو ملاقات ہوئی اس میں شک نہ کرناچنانچہ شب معراج حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کی حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے ملاقات ہوئی جیسا کہ احادیث میں وارد ہے۔( مدارک السجدۃ تحت الایۃ: ۲۳ ص۹۲۸ خازن السجدۃ تحت الایۃ: ۲۳ ۳ / ۴۷۹ ملتقطا) اور ان میں سے ایک حدیث یہ ہےچنانچہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’معراج کی رات میں نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا کہ وہ گندمی رنگدراز قد اور گھنگریالے بالوں والے ہیں گویا کہ وہ قبیلہ شنو ء ہ کے ایک فرد ہیں ۔( بخاری کتاب بدء الخلق باب اذا قال احدکم: امین والملائکۃ فی السماء۔۔۔ الخ ۲ / ۳۸۹ الحدیث: ۳۲۳۹) {و جعلنه هدى: اور ہم نے اسے ہدایت بنایا۔} اس کا ایک معنی یہ ہے کہ ہم نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو بنی اسرائیل کے لیے ہدایت بنایا۔دوسرا معنی یہ ہے کہ ہم نے تورات کو بنی اسرائیل کے لیے ہدایت بنایا۔( جلالین السجدۃ تحت الایۃ: ۲۳ ص۳۵۰ ملخصا)